ابنا:امریکی صدر باراک اوبامہ نے ٹیلیفون پر بحرین کے ظالم وجابر ڈکٹیٹر بادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بظاہر عوامی حقوق کے احترام اورحفاظت پر تاکید کی ہے۔ امریکی صدر نےکہا کہ بحرین میں پائدار امن و ثبات اسی وقت قائم ہوسکتا ہے جب وہاں کے عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے حکم سے سعودی عرب نے بحرین میں عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے اپنے فوجی بھیج رکھے ہیں جنھوں نے اب تک 30 سے زائد افراد کو شہید کردیا ہے دو درجن سے زائد مسجدوں کو شہید اور سو سے زائد مقدس مقامات کو منہدم کیا ہے جبکہ 500 سے زائد افراد قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں ادھر امریکہ کا پانچواں بحری بیڑا بھی بحرین میں موجود ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں آل سعود اور آل خلیفہ دونوں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔169
30 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 239384
امریکی صدر باراک اوبامہ نے ٹیلیفون پر بحرین کے ظالم وجابر ڈکٹیٹر بادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بظاہر عوامی حقوق کے احترام پر تاکید کی ہے۔